پولس سپرنٹنڈنٹ امن دیپ سنگھ نے بتایا کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک ٹرک کنٹینر بند باڈی گاڑی دہلی سے جے پور کی طرف جا رہی ہے جس میں غیرقانونی شراب ہے۔
قومی شاہراہ نمبرآٹھ پر آر ٹی او چیک پوسٹ سے آگے دہلی سے جے پورشاہراہ پر پہنچ کر ناکہ بندی کرائی گئی تو ٹرک دہلی کی طرف سے آ رہا تھا جسے پولیس نے اشارے سے روک لیا۔
ٹرک ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی گئی تو ڈرائیور نے اپنا نام جوگی نانگل، ہریانہ ضلع مہندر گڑھ، دشرتھ اور دوسرے نے سندیپ جوگی، ساکن نانگل چودھری بتایا ہے۔ ٹرک میں سامان ہونے کی بات پر ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی قابل اطمینان جواب نہیں دیا۔
پولیس نے گاڑی کھول کر دیکھی تو ٹرک کے اندر شراب کی پیٹیاں بھری ہوئی تھیں ان کے پاس کوئی بھی لائسنس نہیں تھا۔ شراب کی پیٹیوں کو ٹرک سے اتار کر گنتی کی گئیں تو اس میں تقریبا ایک ہزار شراب کی پیٹیاں تھیں۔ جس کی لاگت پچاس لاکھ روپے ہے۔ جو اروناچل پردیش کی فروخت کے لیے تھیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔