ETV Bharat / state

راجستھان میں 50 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب برآمد - غیر قانونی شراب

محکمہ ایکسائز نے نیشنل ہائی وے 8 پر کنٹینر سے 50 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو حراست میں لیا ہے۔

Illegal liquor worth Rs 50 lakh recovered in Rajasthan
راجستھان میں 50 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب برآمد
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 6:23 PM IST

راجستھان کے ضلع ڈنگر پور میں محکمہ ایکسائز کو غیر قانونی شراب سمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ محکمہ ایکسائز نے نیشنل ہائی وے 8 پر کنٹینر سے 50 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو حراست میں لیا ہے۔ شراب سمگل کرکے گجرات لے جایا جارہا تھا۔

محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر راجیو سنگھ نے بتایا کہ مخبر کے توسط سے گجرات میں غیر قانونی شراب لے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اس کے بعد محکمہ ایکسائز نے وڑپال گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 8 پر ناکہ بندی کردی۔ اس دوران مخبر کے بیان کے مطابق ایک کنٹینر ادئے پور سے آتا ہوا دیکھا گیا، جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا اور پھر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی گئی تو صحیح جواب نہیں دے سکا۔

اس پر محکمہ ایکسائز نے کھول کر بند کنٹینر کی تلاشی لی تو اس میں بہت ساری غیر قانونی شراب موجود تھی۔ جس پر ڈرائیور کوئی جواب نہیں دے سکا۔ اس پر محکمہ ایکسائز نے راجستھان میں ممنوعہ ہریانہ تیار کردہ شراب سے بھرا ہوا کنٹینر قبضے میں لے لیا ہے۔ وہیں کنٹینر ڈرائیور اور خلاسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے کنٹینر سے 960 کارٹون غیر قانونی شراب ضبط کی، جس کی مارکیٹ کی قیمت تقریبا 50 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ایکسائز انسپکٹر نے گرفتار کنٹینر ڈرائیور کلدیپ سنگھ ساکن مورینا اور خلاسی بھیوڑی کے رہائشی سنجے کوشک سے پوچھ گچھ کی تو انھوں نے یہ شراب گجرات اسمگل کرنے کے لئے بتایا۔ فی الحال محکمہ ایکسائز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.