مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جہاں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا وہ ناجائز قبضے کی جگہ تھی۔ اس جگہ کو لےکر ہم نے کئی مرتبہ ذمہ داران کو بتایا لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دینے کی وجہ سے روزانہ ہی ناجائز قبضہ ہو رہے ہیں۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ ہم لوگوں کی جانب سے انتظامیہ کو میمورنڈم دیے گئے، لیکن پھر بھی انتظامیہ نے توجہ نہیں دی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ناجائز قبضہ ہونے کی وجہ سے نشے کا کاروبار پر چل رہا ہے، روزانہ نوجوان ادھر اودھر نظر آتے ہیں۔
ایسے لوگوں پر کاروائی نہیں ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لیے اس جانب حکومت کو جلد سے جلد توجہ دینی چاہیے اور یہاں پر کاروائی کو عمل میں لانا چاہیے۔
واضح رہے کہ عیدگاہ علاقے میں ایک بند ڈھابے میں آتزشدگی ہوئی تھی، جس میں کافی زیادہ مالی نقصان ہوا، پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔