عالمی مشہور معروف صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ اجمیر شریف کے دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں درگاہ کمیٹی کی جانب سے جلسہ حفظ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں نو طلباء کو تحفیظ القرآن کی سند سے نوازا گیا۔ Hifzul Quran Program Held in Ajmer
اس موقع پر خادم خواجہ گدی نشین مولانا سید محمد مہدی میاں چشتی, دارالعلوم کے صدر مدرس مفتی بشیر القادری، حافظ شکیل احمد، سید سراج الدین، مولانا ذاکر حسین اور درگاہ کمیٹی اسسٹینٹ ناظم شاداب احمد اور دیگر موجود تھے۔
اس جلسے میں دارالعلوم کے نو حافظ قرآن کا کمیٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا اور دستار بندی کر کے انہیں سند سے نوازا گیا۔
جلسے میں حفاظ کے اہلخانہ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ خاص بات یہ ہے کہ ان حافظوں میں نو سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دو سال کی سخت محنت سے نو سال کے اویس احمد نے قرآن پاک کو حفظ کیا۔