چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور پرکاش گپتا کی بینچ نے دونوں فریقوں کی دلائل اور بحث سننے کے بعد سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔
کانگریس سے ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے عرضی کو نا پائیدار قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر کی کارروائی کو آئینی قرار دیا۔
سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی کی درخواست پر بھی بحث ہوئی جس میں مسٹر جوشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں حاضر ہونے کے لئے واضح ہدایات دی گئیں تھی اور بتا دیا گیا تھا کہ میٹنگ میں نہیں آنے پر یہ تصور کیا جائے کہ وہ پارٹی میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔
پائلٹ گروپ کی جانب سے ہریش سالوے نے کہا کہ وزیر اعلی کے خلاف بولنا، یہ حق رائے کی آزادی کے تحت آتا ہے، اسے بغاوت نہیں کہا جاسکتا۔ مسٹر سالوے نے یہ بھی کہا کہ یہ اراکین اسمبلی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
تمام الزامات بے بنیاد ہیں: سچن پائلٹ
عدالت میں پائلٹ گروپ کی طرف سے کل مکل روہتگی اپنا موقف رکھیں گے ۔ مزید دو درخواستیں عدالت میں پیش کی گئیں جس پر غور کیا جائے گا۔