ETV Bharat / state

ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ اور دلال راجیندر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

راجستھان کے سوائی مادھو پور اے سی بی کی ٹیم نے اتوار کی رات کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ اور دلال راجیندر کو 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/28-June-2021/12286656_rajas.png
ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ اور دلال راجندر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 1:17 PM IST

سوائی مادھو پور اے سی بی کی ٹیم نے اتوار کی رات کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ اور دلال راجیندر کو 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ اے سی بی نے ملزم راجیندر سے رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

دیھکیں ویڈیو

سوائی مادھو پور اے سی بی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر سنگھ نے بتایا کہ مہیلا تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ اور دلال راجیندر کو 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم بروکر سے رشوت کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

معاملہ یہ ہے کہ متاثرہ خاتون اور اس کے بچوں کے خلاف مہیلا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ معاملہ رفع دفع کرنے اور سیکشن 354 کو ہٹانے کے عوض، خاتون ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ نے 8 ہزار کی رشوت مانگی تھی۔

متاثرہ شخص کی درخواست پر ملزم ہیڈ کانسٹیبل نے 1 ہزار روپے کم کردیئے اور متاثرہ سے 2 ہزار روپے لئے۔ شکایت کی تصدیق کے بعد، اے سی بی نے ملزم کو گرفتار کرنے کا جال بچھایا۔ اے سی بی نے بروکر راجیندر کو رنگے ہاتھوں باقی رقم 5000 روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: مرادآباد: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک، متعدد مسافر زخمی

یہ رشوت ملزم بروکر نے لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کے لئے لی تھی۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین اور تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.