ETV Bharat / state

جے پور: عازمین حج کا حج ہاؤس پر احتجاج - راجستھان حج کمیٹی

جے پور کے کربلا علاقے میں واقع حج ہائوس میں عازمینِ حج نے اپنی مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جے پور: عازمین حج کا حج ہاؤس پر احتجاج
جے پور: عازمین حج کا حج ہاؤس پر احتجاج
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 4:14 PM IST

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں واقع حج ہائوس میں عازمینِ حج نے اپنی مطالبات کو لے کر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی قیادت میں احتجاج کیا ہے۔

جے پور: عازمین حج کا حج ہاؤس پر احتجاج

اس احتجاج میں وہ تمام عازمینِ حج موجود رہے جن کا 2020 قرعہ میں حج کے مقدس سفرکے لیے نمبر آ گیا تھا، اس احتجاج میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں میمورینڈم لے رکھا تھا۔ جس پر لکھا گیا تھا کہ آئندہ برس 2021 میں قرعہ نہی نکالا جائے اور ہم ہی لوگوں کو حج کے مقدس سفر پر بھیجا جائے۔

وہیں ایک میمورنڈم بھی حج کمیٹی کے ذمہ داران کو راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دیا گیا۔
اس سلسلے میں راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جن غیر محرم خواتین کا اس برس قرعہ میں نمبر آگیا تھا ان خواتین کو آئندہ برس 2021 میں ایپلیکیشن کی ضرورت نہیں رہے اور انہیں حج کے مقدس سفر پر بنا قرعہ کے ہی بھیجا جائے۔

تو ہم مرکزی کمیٹی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ راجستھان سمیت بھارت کے عازمین حج جن کا نمبر اس برس آ گیا ہے ان تمام لوگوں کو حج پر بھیجا جائے وہ بھی بنا قرعہ کے،۔

حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کے اگر یہاں پر ہمارے مطالبات کو نہیں مانا گیا تو صدر جمہوریہ، وزیراعظم، مرکز اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت دیگر لوگوں کے پاس جائیں گے اور ان سے ہم اس مطالبات کو پوری کروائیں گے۔

وہیں حاجی نظام الدین نے مرکزی حج کمیٹی، راجستھان حج کمیٹی، اور اقلیتی محکمہ پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے یہ تمام محکمہ مسلمانوں کی لیے کام کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ لیکن آج ہم لوگوں کو کافی زیادہ افسوس ہے کہ یہی محکمہ ہمارے لئے کوئی بھی کام نہیں کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.