اجمیر: اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے والے اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے چندر شیکر پر حملے کو بھارت کے آئین کے خلاف بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ چندر شکر پر نہیں بلکہ ملک میں جو بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے قوانین پر یقین رکھتے ہیں ان پر ہوا ہے۔ اس حملے کے بعد سید سرور چشتی نے امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کے بیان کو بھی یاد دلایا اور آزاد پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔
چندر شیکر دلت سماج کے آج کے دور میں آئیکون ہو گئے ہیں۔ ایسے میں اب وقت آگیا ہے کہ تمام دلیل مسلم اور دیگر قوموں کو ایک ساتھ اکھٹا ہونا ہوگا اور ملک کو بچانا ہوگا۔ چشتی نے کہا کہ اپنے ملک کو عالمی سطح پر بدنامی کا داغ جھیلنا پڑ رہا ہے، ہمیں سیکولر ڈیموکریٹک ریپرک اف انڈیا کو بچانا ہے تو ہم سب کو ساتھ انا ہے اور میڈیامیں جو رول پلے کر رہے ہیں وہ ملک کے ماحول کو پولرائز کر رہے ہیں اس لیے ہمیں اس ملک کو بھی بچانا ہے اور ملک واسیو کو بھی بچانا ہے۔
واضح رہے کہ بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد پر بدھ کو جان لیوا حملہ ہوا تھا، جس میں ایک گولی ان کی کمر کو چُھوکر باہر نکل گئی، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے دیوبند کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنی فارچیونر کار میں دیوبند پہنچے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ ساتھ ہی حملے کے بعد چندر شیکھر نے کہا کہ ہم اپنی لڑائی آئینی طریقے سے لڑیں گے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ مجھے اس طرح کے اچانک حملے کی توقع نہیں تھی۔ اپنے حامیوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر میں اپنے دوستوں، حامیوں اور کارکنوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ہم اپنی لڑائی آئینی طور پر جاری رکھیں گے