گہلوت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاست میں ویکسینیشن مہم کے جائزے کے دوران کہا کہ راجستھان، کووڈ ویکسینیشن کا بہترین انتظام کررہا ہے لیکن ضرورت کے مطابق ویکسین کی سپلائی نہ ہونے کے سبب لوگوں کو دوسرا ڈوز لگانے میں تاخیر ہورہی ہے۔
انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں کو دوسرا ڈوز لگوانے کا مقررہ وقت آجانے کی صورت میں مرکزی حکومت سے اس کے لئے ویکسین کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین مسلسل تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ ایسے میں ریاست کی زیادہ تر آبادی کا جلد از جلد ویکسینیشن ہوجانا چاہئے کیونکہ دونوں ڈوز لگنے پر ہی انفیکشن سے پوری طرح تحفظ ملتا ہے۔
مزید پڑھیں :نریندر مودی کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے: اشوک گہلوت
انہوں نے ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کے افسران مرکزی حکومت سے تال میل کرکے ویکسین کی سپلائی میں اضافے کی مانگ پُرزور طریقے سے رکھیں تاکہ لوگوں کو وقت پر ٹیکے لگائے جاسکیں۔
یو این آئی