ETV Bharat / state

Gehlot approved various proposals گہلوت نے 19 اضلاع میں 139 سڑکوں کی تعمیر کے کام کاج سمیت مختلف تجاویز کو منظوری دی - گہلوت نے یہ رقم 19 اضلاع میں سڑکوں کی تعمی

گہلوت کی اس منظوری سے ریاست میں سڑکوں کا نظام مضبوط ہو گا اور عام لوگوں کی آمد و رفت آسان ہو جائے گی۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 8:28 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 19 اضلاع میں 139 سڑکوں کی تعمیر کے کام کاج کے لیے 232.10 کروڑ روپے، کوٹہ ضلع میں چمبل ندی پرہائی لیول برج کی تعمیر کے لئے 256.46 کروڑ روپے اور بوندی اور جودھپور میں پینورما کی تعمیر سمیت مختلف تجاویز کی منظوری دی ہے۔

گہلوت نے یہ رقم 19 اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے منظور کی، جس میں باڑمیر، جے پور اور بھرت پور میں 21، جیسلمیر میں 20، ناگور میں 12، جھنجھنو، چورو، جودھپور اور ہنومان گڑھ میں 6،6، چتوڑ گڑھ میں پانچ، کوٹا میں چار، پالی میں تین، الور میں دو اور ٹونک، سیکر، سوائی مادھو پور، بھیلواڑہ، دھول پور اور اجمیر اضلاع میں ایک ایک سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔

گہلوت کی اس منظوری سے ریاست میں سڑکوں کا نظام مضبوط ہو گا اور عام لوگوں کی آمد و رفت آسان ہو جائے گی- وزیر اعلیٰ نے کوٹہ ضلع میں چمبل ندی پر ہائی لیول پل کی تعمیر کے لیے 256.46 کروڑ روپے کی مالی منظوری دی ہے۔ یہ پل اسٹیٹ ہائی وے نمبر 120 پر واقع گوتھرا کلاں گاؤں میں تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس کی وجہ سے راجستھان میں کانگریس کی حکومت دوبارہ بنے گی، گہلوت

گہلوت نے پہلے اس کام کے لیے 165 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے مقابلے میں اب 256.46 کروڑ روپے کی اضافی شدہ مالیاتی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح ریاستی حکومت ریاست کے ہر شعبے میں اسٹارٹ اپس کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے بیکانیر میں آئی اسٹارٹ انوویشن اسکول ہب کے قیام کے لیے 52.26 کروڑ روپے کی مالیاتی تجویز کو منظوری دی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.