ETV Bharat / state

Rajasthan Assembly Election گہلوت اور پائلٹ متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے، کانگریس

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:58 AM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال کی موجودگی میں اشوک گہلوت اور پائلٹ کے ساتھ اس میٹنگ کی۔ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ 'آئندہ اسمبلی انتخابات میں گہلوت اور پائلٹ متحد ہو کر لڑیں گے۔' Gehlot and Pilot fight elections unitedly

گہلوت اور پائلٹ متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے، کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے پیر کو کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور پارٹی لیڈر سچن پائلٹ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات متحد ہو کر لڑیں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کے سرکردہ لیڈران راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال کی موجودگی میں اشوک گہلوت اور پائلٹ کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی۔ وینوگوپال نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے گہلوت اور پائلٹ کے ساتھ چار گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ ہم نے متحد ہو کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں متفق ہیں، ہمیں ایک ساتھ جانا ہوگا۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مشترکہ لڑائی ہوگی۔ ہم راجستھان میں جیتیں گے۔ راجستھان میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

وہیں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت پیر کی شام یہاں پرتھوی راج روڈ پر راجستھان ہاؤس کی تعمیر نو کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجستھان حکومت نے پانی، تعلیم، سڑکیں اور صحت سمیت ریاست کی ہمہ جہت ترقی میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت 25 لاکھ روپے کے مفت علاج جیسی سہولت کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔ گہلوت نے کہا کہ تاریخی راجستھان ہاؤس کی تعمیر نو ہماری ترجیح رہی ہے۔ راجستھان سے دہلی آنے والے زائرین کو نئے ہاؤس میں اعلیٰ سہولیات ملیں گی۔ اس ریاستی گیسٹ ہاؤس کی تعمیر نو میں راجستھان کے فنکارانہ طرز تعمیر کو خوبصورتی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Prediction on MP Election مدھیہ پردیش کے آئندہ انتخابات میں کانگریس 150 سیٹیں جیتے گی، راہل گاندھی کی پیشن گوئی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.