ETV Bharat / state

جے پور: انسپکٹر بحالی امتحان میں فرضی گروہ کا پردہ فاش

جے پور کمشنریٹ کی شمال پولیس نے آٹھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ امتحان میں امیدورا کے بجائے دوسرے طلبہ کو بٹھایا گیا تھا، جس کی اطلاع پر پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 2:26 PM IST

crime-branch-exposed
crime-branch-exposed

راجستھان میں حال ہی میں 13، 14 اور 15 ستمبر کو دو شفٹ میں ہوئے سب انسپکٹر بحالی امتحان میں فرضی گینگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کا پردہ فاش جے پور کمشنریٹ کی شمال پولیس نے کیا ہے۔

جے پور: انسپکٹر بحالی امتحان میں فرضی گینگ کا پردہ فاش

اس معاملے میں باقاعدہ جے پور پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی، پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ نے بتایا کہ 15 ستمبر کو جے پور کے برہم پوری تھانہ علاقے میں واقع دھرو بال نکیتن اسکول سے ہم لوگوں کو اطلاع ملی کہ یہاں پر فرضی طلبا امتحان دے رہا ہے، جس کے بعد ہم لوگ وہاں پہنچے اور جو فرضی طلبا امتحان دے رہا تھا اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ یہیں پر موجود ایک ٹیچر نے اس کو پیسے کا لالچ دیا تھا، جس کے بعد میں ہم لوگوں نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان سبھی لوگوں سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو سامنے آیا کہ ایک پورا گینگ اس بڑے امتحان میں اس طرح کے کام کو انجام دے رہا تھا۔

پریش دیشمکھ نے بتایا کہ اس پورے معاملے میں برہم پوری پولیس تھانہ، اے ڈی سی پی شمال سمیت گپتہ، اے سی پی آمیر سوربھ تیواری اور برہمپوری تھانہ پولیس کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور: قتل معاملہ میں تین ملزمین گرفتار

انہوں نے بتایا کہ یہ پورا گینگ سب اسپیکٹر امتحان کے بعد ریٹ امتحان اور پٹواری امتحان میں بھی نقل کروانے کے ایک بڑے کام کو انجام دینے والا تھا، لیکن ان تمام امتحانات سے پہلے ہی اس کا پردہ فاش ہو گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس پورے معاملے میں اب تک آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.