ریاست راجستھان کے شہر باڑمیر کے تھانہ پچپدرہ کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں مندر کے ایک پجاری کو یرغمال بنا کر اس کی اہلیہ کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ کل رات کا بتایا جارہا ہے، فی الحال اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس پی آنند شرما نے پچپدرہ پولیس اسٹیشن کے افسر کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ریپ کے بعد ملزم نے اس کے بارے میں کسی کو بتانے پر پجاری اور اس کی بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
خوف کی وجہ سے واقعے کے کئی گھنٹوں بعد پجاری اور اس کی بیوی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچی اور ایس پی آنند شرما سے ملاقات کرکے انصاف کی التجا کی، اور تین نامزد افراد پر اجتماعی ریپ کا الزام لگایا۔
اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس پی آنند شرما نے پچپدرہ پولیس اسٹیشن کے افسر کو فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وہیں دوسری جانب راجستھان کے شہر جودھ پور کے پرتاپ نگر علاقے میں ایک دیور نے بھابھی کی فحش تصاویر اور ویڈیو بناکر تین برس تک اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اتنا ہی نہیں اس کے بعد دیور، بھابھی کو شادی کرنے پر مجبور کرنے لگا، جس کے بعد پریشان حال خاتون پولیس سٹیشن پہنچی اور مدد کی درخواست کی۔