ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شپریا پتھ اور شیام نگر تھانہ علاقے میں دو کال سینٹر پر کمشنریٹ پولیس کی ایک مخصوص ٹیم نے دبش دی اور ایک ایسے کال سینٹر کا انکشاف کیا ہے، جو فرضی کال سینٹر چلانے کا کام کرتے تھے، بتایا جاتا ہے کہ اس گروہ میں سے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کے پاس سے لگژری گاڑیاں، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سرور سافٹ ویئر، سمیت درجنوں موبائل ضبط کیے گئے ہیں، جو انٹرنیشنل کال کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔
اڈیشنل پولیس کمشنر کرائم اشوک کمار گپتا نے بتایا کہ کمشنریٹ پولیس کی ایک مخصوص ٹیم نے امریکہ کے شہریوں کو فون کرنے کے لیے سستی قیمتوں کا جھانسہ دے کر ہر ماہ 30 سے 40 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والے 23 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
![ملزمین کے پاس سے لگژری گاڑیاں، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سرور سافٹ ویئر، سمیت درجنوں موبائل ضبط کیے گئے ہیں، جو انٹرنیشنل کال کے لیے استعمال کیے جاتے تھے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jpr-02-fraud-call-center-avb-7203316_25022020172506_2502f_01784_192.jpg)
واضح رہے کہ کمشنریٹ پولیس کی ایک مخصوص ٹیم نے شیام نگر تھانہ علاقے مکے رانی ستی نگر میں واقع 'ٹین انفوٹیک آئی ٹی سلیوشن' نام کے کال سینٹر پر دبش دیکر سینٹر چلانے والے سرغنہ کرن سنگھ شیخاوت سمیت 16 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمین نے سافت ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے شہریوں کا ڈیٹا آن لائن حاصل کرتے تھے، اور کال سینٹر کے ذریعے کال کی قیمتوں میں ٹھگی کا شکار بنایا گیا۔
![امریکہ کے شہریوں کو فون کرنے کے لیے سستی قیمتوں کا جھانسہ دیکر ہر ماہ 30 سے 40 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والے 23 افراد کو گرفتار کیا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jpr-02-fraud-call-center-avb-7203316_25022020172503_2502f_01784_149.jpg)
وہیں دوسری جانب 'سکائی وے آئی نیٹ سلیوشن پرائیویٹ لیمیٹیڈ' پر چھاپہ مار کر سات افراد کو گرفتار کیا ہے، حالانکہ گروہ کے سرغنہ محمود خان، رمضان خان، اور راشد خان فی الحال فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
گرفت میں آئے سات ملزمین نے شروعاتی پوچھ گچھ میں بتایا کہا انٹرنیٹ کالنگ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے وہ امریکہ کے شہریوں کو فون کی قیمتوں کے ساتھ ٹھگی کرتے تھے۔
![جے پور کمشنریٹ پولیس کی ایک مخصوص ٹیم نے فرضی انٹرنیشنل کال سینٹر کا پردہ فاش کرتے ہوئے 23 افراد کو گرفتار کیا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jpr-02-fraud-call-center-avb-7203316_25022020172506_2502f_01784_766.jpg)
واضح رہے کہ ملزمین نے بتایا کہ امریکہ کی ایک کمپنی سے ان کا ٹائی اپ بھی تھا، حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔