ETV Bharat / state

Four People Died in Accident بھیلواڑہ ضلع میں کار اور ٹرک میں تصادم، چار افراد ہلاک - راجستھان کے بھیلواڑہ میں حادثہ

راجستھان کےکملا وہار کے رہنے والے انکت اگروال اپنی بیوی راکھی اور بچے پریکشم کے ساتھ جے پور سے بھیلواڑہ واپس آرہے تھے کہ صبح ان کی کار وجے نگر کے راج دربار ہوٹل کے پاس کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ Four of family killed in collision between car, truck in Rajasthan

حادثہ
حادثہ
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 1:33 PM IST

ریاست راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے وجے نگر میں کار کے کھڑے ٹرک سے ٹکراجانے سے آج صبح ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کملا وہار کے رہنے والے انکت اگروال اپنی بیوی راکھی اور بچے پریکشم کے ساتھ جے پور سے بھیلواڑہ واپس آرہے تھے کہ صبح ان کی کار وجے نگر کے راج دربار ہوٹل کے پاس کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں:Mathura Road Accident: متھرا سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں پھنسے ان لوگوں کو بڑی مشقت سے باہر نکالا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں مسٹر اگروال اور ان کی بیوی اور کار کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پریکشم نے اسپتال لے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.