بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع شہرت یافتہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دینے کے لئے اجمیر پہنچے، جہاں انہوں نے سخت سیکیورٹی کے درمیان درگاہ خواجہ غریب نواز کے مزار پر مخملی چادر اور پھول چڑھائے اور خواجہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔
Mohammad Azharuddin paid his respects at Ajmer Dargah
محمد اظہر الدین نے کچھ وقت درگاہ کے آستانہ میں بھی گزارا، جہاں خواجہ غریب نواز کے خادم نے انہیں زیارت کروائی، اور درگاہ کا تبرک پیش کیا، اہم بات یہ ہے کہ محمد اظہر الدین اپنے دور میں کرکٹ کی دنیا کا چمکتا ہوا ستارہ تھے، جنہوں نے بعد میں سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی، اس کے علاوہ اپنی زندگی میں مختلف نشیب و فراز کا سامنا کرنے کے سبب وہ متعدد دفعہ میڈیا کی سرخیوں میں بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:اظہر الدین کے نام پر اسٹینڈ کا افتتاح
اس بار وہ محرم کے مہینے میں اجمیر پہنچے تھے۔ جہاں ان کے مداحوں نے ان کی ایک جھلک پانے کے لئے انہیں گھیر لیا, اظہر اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیر پہنچے تھے۔