راجستھان میں چار غیر ملکی سیاح لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
راجستھان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جے پور میں پھنسے چار غیر ملکی سیاح اجمیر ضلع کے قریبی سیاحتی مقام پشکر پہنچ گئے۔
ضلع انتظامیہ کو اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی محکمے نے احتیاطاً ان چاروں غیر ملکی مہمانوں کی اسکریننگ کرتے ہوئے انہیں كورنٹائن کر دیا۔ڈاکٹر آر گپتا کے مطابق غیر ملکی سیاحوں میں دو اٹلی اور دو فرانس کے شہری ہیں جنہیں الگ تھلگ کیا گیا ہے۔
پشکر میں آج بھی غیر ملکی سیاح موجودہیں۔ اور حکومت انہیں واپس ان کے ملک نہیں بھیج سکی ہے۔
ادھر، جے پور سے لوٹی ایک کینسر متاثرہ اجمیر ضلع کے دھننا گاؤں کی خاتون (45) کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔