ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ کمیٹی میں پانچ نئی سب کمیٹیاں تشکیل - آن لائن اجلاس منعقد

وزارت برائے اقلیتی امور کے ذریعے تشکیل کردہ درگاہ کمیٹی کی آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی، اجلاس میں پانچ سب کیمٹیوں کو تشکیل دیا گیا۔

درگاۃ کمیٹی
درگاۃ کمیٹی
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 2:28 PM IST

راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع درگاہ اجمیر شریف کی کمیٹی کی جانب سے ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا، اس اجلاس میں پانچ سب کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے۔

ان پانچ کمیٹیز میں کام کچھ اس طرح سے بانٹے گئے ہیں۔ ایک سب کمیٹی برائے عرس, دوسری برائے لیگل امور, تیسری برائے جائیداد, چوتھی برائے بنیادی عمارتوں کی منصوبہ بندی اور پانچویں سب کمیٹی برائے خواجہ ماڈل اسکول کے کام کاج کو دیکھے گی۔

درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے مطابق 'مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کے مشورہ کے بعد یہ میٹنگ اب ہر ماہ کی آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی'۔

اجمیر درگاہ کمیٹی میں پانچ نئی سب کمیٹیاں تشکیل

فی الحال آن لائن میٹنگ میں پانچ نکتہ سب کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد درگاہ کمیٹی کی 18 جولائی کو سابقہ منعقد میٹنگ کے عملی مناسبت کے تعلق سے درگاہ شریف کے تمام ترقیاتی کاموں کے لیے سب کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

آئندہ آٹھ اور نو اگست کو ایک بار پھر درگاہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں درگاہ کی تزئین کاری اور آرائش و خوبصورتی پر تفصیلی گفتگو اور اہم فیصلے عمل میں لائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے

26 جولائی 2005: ممبئی کو آج بھی یاد ہے

واضح رہے کہ درگاہ اجمیر شریف خواجہ معین الدین چشتی کی آخری آرام گاہ ہے جو اجمیر، راجستھان میں واقع ہے۔ عموماً اِس درگاه کو درگاہ خواجہ غریب نواز بھی کہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.