ETV Bharat / state

Ramadan 2022: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کی گئی

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 6:10 PM IST

Updated : Apr 13, 2022, 4:05 PM IST

ملک بھر کے شہروں کی مساجد میں آج دو سال بعد رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ادا کیا گیا۔ first Friday prayers of Ramadan were offered in mosques۔ فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں مساجد پہنچ کر جمعہ کی نماز ادا کی۔

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز مساجس میں ادا کی گئی

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی مساجد میں آج رمضان المبارک کا پہلا جمعہ اجتماعی طور پر دو برس بعد ادا کیا گیا، جمعہ کی نماز کے حوالے سے دیگر مساجد میں نمازیوں کے لیے خاص انتظامات کیے first Friday prayers of Ramadan were offered in mosques گئے تھے۔

وہیں جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز کے لیے کثیر تعداد میں لوگ پہنچے تھے جس کو دیکھتے ہوئے مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے نمازیوں کے لیے ٹینٹ لگائے گئے، گزشتہ دو برس سے ملک میں پھیلی کورونا وبا کی وجہ سے عبادت گاہوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مساجد میں اجتماعی طور پر نماز ادا نہیں کی جا رہی تھی۔ تاہم آج دو سال بعد رمضان المبارک کے مہینے میں اجتماعی طور پر مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

دوسری جانب بہار کے ضلع گیا کی دیگر مساجد میں بھی دو سال بعد آج رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ادا کیا گیا فرزندان اسلام نے مساجد میں پہنچ کر نماز ادا کی، اس سے قبل علماء نے رمضان المبارک کی اہمیت فضیلت پر روشنی ڈالی، پولیس لائن مسجد کے امام و خطیب مولانا شبیر اشرفی نے کہا کہ مصیبتیں آتی جاتی رہتی ہیں گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا جیسی مہلک آفت نے ہمیں عبادت گاہوں اور زیارت خانوں سے دور کر رکھا تھا اس وقت بھی علماء نے کہا تھا کہ یہ مصیبت و آفت کچھ گھڑی اور کچھ ماہ کچھ سالوں کے لئے ہوسکتی ہے لیکن یہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی کورونا ہے لیکن اس کے اثرات خطرناک نہیں ہیں یہی وجہ ہے آج کورونا کی ساری پابندیاں ختم ہوگئی ہیں اور اللہ نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا کہ ہم اس مقدس ماہ میں جمعہ کی نماز اجتماعی طور پر ادا کرسکیں، کورونا وبا کے ایام کی وہ غمگین یادوں کو تازہ کرکے اللہ سے پناہ مانگیں برائیوں سے دور ہوکر کثرت سے درود شریف پڑھیں اور اپنی مغفرت کی دعا مانگیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں آج سہارنپور میں واقع دیوبند کی مسجد رشید، مرکزی جامعہ مسجد، مسجد چھتہ، دارالعلوم کی مسجد قدیم اور شہر کی دیگر مساجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز اجتماعی طور پر ادا کی گئی اور بعد نماز ملک کے امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئی۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے قائد اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے خصوصی بیان میں ہر مسلمان کو رمضان المبارک کی قدر کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر سے رمضان المبارک جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہ صیام کے ہر لمحہ کی قدر کرنی چاہئے اور توبہ و استغفار کرکے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنا چاہئے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ تمام دنیاوی برائیوں سے اپنے دامن کو بچا کر صراط المستقیم پر چلنے کا اپنے آپ کو عادی بنائیں گے۔

اورنگ آباد شہر میں رمضان المبارک کے اولین جمعہ کو تقریبا دو سال بعد مساجد میں اجتماعی طور پر نماز کا اہتمام کیا گیا، شہر کی جامع مسجد میں لاکھوں بندگان توحید نے سجدہ شکر ادا کیا رمضان کے پہلےجمعہ میں بیان کے دوران کہا گیا کہ غریبوں، مسکینوں کا رمضان کے مہینے میں خیال رکھا جائے۔

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی کورونا وبا کی وجہ گزشتہ دو سالوں سے ماہ رمضان میں اجتماعی عبادتوں کا سلسلہ بند تھا، لیکن رواں برس کورونا وبا سے نجات ملنے کے بعد ماہ رمضان کی پہلی جمعہ کی نماز مساجد میں اجتماعی طور پر مسلمانوں نے ادا کی، ساتھ ہی میرٹھ کے دیگر مساجد کے ساتھ ساتھ شاہی جامع مسجد میں بھی آج کثیر تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی اور بہتر حالات کے لیے خدا کی بارگاہ میں دعا ماں گی۔

Last Updated : Apr 13, 2022, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.