ریاست راجستھان کے ضلع ادے پور کے ہرن مگری تھانے میں منگل کے روز ایک ایسا کیس درج ہوا ہے، جو باپ بیٹی کے رشتے کو شرمسار کرتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ 16 برس کی نابالغ بچی نے اپنے ہی والد کے خلاف ریپ کا کیس درج کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے لڑکی کے ساتھ چھ برس تک ریپ کیا۔ شکایت کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
لڑکی کے مطابق اس کے والد نے اسے ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ چھ برس تک زبردستی کی۔ اس کے ساتھ اس کے والد نے مار پیٹ بھی کی، جس کے بعد پریشان ہو کر لڑکی نے منگل کو پورے معاملے کی شکایت ادے پور کے ہرن مگری تھانے میں کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نابالغ کا والد ادے پور کے ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم والد کی شلاش شروع کر دی ہے۔