ETV Bharat / state

Avesh Khan Visits Ajmer Sharif اویش خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے - طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم

ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ مقابلے میں ہندوستان کی جانب سے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد فاسٹ بالر اویش خان اپنی فیملی کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی اور کامیاب مستقبل کے لئے دعا مانگی۔

اویش خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے
اویش خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 6:53 PM IST

اویش خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے

اجمیر: چین کے ہانگز میں حال ہی میں ختم ہوئے ایشیائی گھیلوں میں ہوئے کرکٹ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن اویش خان اپنی فیملی کے ساتھ اجمیر شریف کا دورہ کیا۔ تیز گیند باز نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی اور اپنے کرکٹینگ کیرئیر اور عالمی کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت لئے دعا مانگی۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اکثر و بیشتر یہاں آتے ہیں۔ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ اجمیر شریف درگاہ کا دورہ کیا۔امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی یہاں آتا رہوں گا۔حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر بے حد عقیدت رکھنے والے اویش خان نے مخملی چادر اور پھول ان کے آستانے پر پیش کیے۔

اویش خان نے کہاکہ اس وقت ہندوستانی کرکٹ ٹیم شاندار فارم میں ہے۔ہندوستانی ٹیم میں ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ٹیم میں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو فائنل تک پہنچنے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:World Cup 2023 اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کا امکان روشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ اجمیر شریف کی درگاہ پر ہندوستان کے خطاب جیتنے کے لئے دعا کرتاہوں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.