ETV Bharat / state

'خامیاں اجاگر کرنے سے روکنے کیلئے بغاوت کا جھوٹا الزام لگایا' - ریاستی جنرل سکریٹری مدن دلاور

کوٹہ کی رام گنج منڈی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور ریاستی جنرل سکریٹری مدن دلاور نے کہا ہے کہ اپنی خامیوں کو ظاہر ہونے سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے جھوٹا مقدمہ درج کی-

'خامیاں اجاگر کرنے سے روکنے کیلئے بغاوت کا جھوٹا الزام لگایا'

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 2:29 PM IST

راجستھان کے ضلع کوٹہ کی رام گنج منڈی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور ریاستی جنرل سکریٹری مدن دلاور نے کہا ہے کہ اپنی خامیوں کو ظاہر ہونے سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

دلاور نے کل یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن اور اختلاف رائے رکھنے والے رہنماؤں کے خلاف غداری کے جھوٹے مقدمات درج کرکے اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کو اپنے پیچھے ڈال کر عوامی نمائندوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اب تک اس وبا کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوچکے اور ہزاروں افراد وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

دلاور نے کہا کہ یہ حکومت اپنی ہی پارٹی سے اختلاف رائے رکھنے والے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باڑمیر: جعلی نوٹ کے ساتھ پانچ افراد گرفتار

حکومت اپنی خامیوں پر حزب اختلاف کے الزامات نہیں سننا چاہتی ہے اور اسے دبانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 14 اگست سے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ قرارداد کے ذریعہ سرکار کے غداری کادفعہ لگا کر اور ایس او جی جانچ کرواکر پریشان کرنے کی کارروائی کو اسمبلی سیشن میں خصوصیت کے ساتھ اٹھائیں گے۔

اس کے لئے انہوں نے راجستھان اسمبلی کے سکریٹری کو ضابطہ 131 کے تحت توجہ دلاؤ قرارداد بھجوادیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.