ETV Bharat / state

جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر جنسی زیادتی کرانے کا الزام - Sexual abuse of a woman

جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر تیس سالہ خاتون کے نے ،شوہر ،ساس سمیت چارافراد پر دیگر لوگوں سے آبروریزی کرانے اور جہیز کے لئے استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر جنسی زیادتی کرانے کا الزام

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 8:59 PM IST

شری گنگا نگر: راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے رام سنگھ پور پولیس اسٹیشن کے ایک گاؤں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور ساس سمیت دیگر چار افراد پر استحصال کرنے اور لوگوں سے جنسی زیادتی کرانے کا معاملہ درج کرایا ہے۔
پولیس کے مطابق ،تیس سالہ خاتون کے ذریعہ دائر مقدمے میں ، جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ،شوہر ،ساس سمیت چارافراد پر دیگر لوگوں سے اس کے ساتھ آبروریزی کرانے اور جہیز کے لئے استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

خاتون نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کی شادی بارہ سال قبل انوپ گڑھ تحصیل کے ایک سرحدی گاؤں میں میواسنگھ سے ہوئی تھی۔ اس کے دو بیٹے ہیں جن کی عمر دس اور چھ سال ہے۔ شادی کے بعد تقریباً چھ ماہ تک سسرال والوں نے اچھا برتاؤ کیا ، لیکن پھر انہیں جہیز کے لئے تنگ کرنے لگے۔ اس دوران انہوں نے مائیکے سے ایک لاکھ روپے اور موٹرسائیکل لانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ یہ مطالبہ مائیکے والے پورا نہ کرسکے تو اسے اذیت دی جانے لگیں۔
اس خاتون نے شوہر ، ساس اور شوہر کے دوست وجے اور اس کی بیوی مینا پر غیر اخلاقی کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا ایک گینگ ہے جو لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا ہے۔ اور ان سے کروڑوں روپے لیتا ہے۔ جب وہ جہیز کے مطالبے کو پورا نہیں کر سکی تو تقریباً دو سالوں سے اسے بری طرح سے اذیت دی جا رہی ہے۔

پچھلے سال ، ان لوگوں نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھایا کر ایسی جگہ لے گئے جہاں تین افراد نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ کچھ دن بعد ، اسے پھر شری وجے نگر کے ایک مکان میں لے جایا گیا جہاں پہلے سے موجود دو افراد نے رات میں اس کے ساتھ آبرو ریزی کی۔
فی الحال پولیس اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.