جس کا اثر اب راجستھان میں صاف طور پر نظر آرہا ہے۔ جی ہاں اب راجستھان اردو اکیڈمی کی جانب سے سات مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس مشاعرے کا دعوت نامہ اب ہندی اور اردو دونوں میں شائع کیا گیا ہے۔ ان دعوت ناموں کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب کوئی بڑا پروگرام اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی یوم خاتون کے موقع پر راجستھان اردو اکیڈمی کی جانب سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رویندر منچ پر سات مارچ کو کل ہند خواتین مشاعرہ کا انقعاد کیا جائے گا۔
اس کل ہند مشاعرہ کو "خوشبوؤں کی شام خواتین کے نام" دیا گیا ہے۔ راجستھان اردو اکیڈمی کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق پروگرام کی صدارت راجستھان انسانی حقوق محکمے کے صدر گوپال کرشن کریں گے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر راجستھان حکومت میں فن اور ثقافت کے وزیر بی ڈی کلہ بھی موجود رہیں گے۔