ETV Bharat / state

راجستھان: رہر کھانے سے 11 افراد کی موت

راجستھان کے ضلع جودھ پور کے لوڑتا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد نے زہر کھا لیا جس سے 11 کی موت موقع پر ہی ہوگئی، جبکہ ایک نوجوان زندہ ہے جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.

راجستھان: رہر کھانے سے 11 افراد کی موت
راجستھان: رہر کھانے سے 11 افراد کی موت
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 4:45 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں دیچو تھانہ کے لوڑتا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد نے زہر کھا لیا جس سے 11 کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی، جبکہ ایک نوجوان زندہ ہے جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.

مقامی لوگوں کے اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے کھیت میں پڑے 11 فراد کے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا، جبکہ زخمی نوجوان کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ ہلاک شدگان میں 2 مرد ، 4 خواتین اور 5 بچے شامل ہی۔

راجستھان: رہر کھانے سے 11 افراد کی موت۔ ویڈیو

معلومات کے مطابق، متوفی خاندان کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان سے جودھ پور آیا تھا اور لوڑتا گاؤں کے ایک فارم میں ٹیوب ویل میں کام کرتے تھے اور وہیں قریب کے ایک جھونپڑی میں قیام پذیر تھے۔

اس معاملے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام مہلوکین کی موت جراثیم کش ادویات کھانے سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق کنبہ نے خودکشی کی ہے۔ لیکن فی الحال موت کی وجہ کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

معاملے کی اطلاع پر جودھ پور رورل ایس پی سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایف ایس ایل کی ٹیم فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.