اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں دو خاندانوں کے درمیان خونی جھڑپ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔خونی جھڑپ کے دوران ایک بزرگ خاتون کو گولی لگ گئی جبکہ اس کا ایک بیٹا بھی زخمی ہوا۔ ان زخمیوں کو اجمیر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔Elder woman injured In Firing In Ajmer
ہریانہ کے ہال ناگور کے رہنے والے وجیندر نے معاملے کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک زمین ہے جس پر ریٹائرڈ آئی ایس افسر روہتاش اور ان کا بیٹا اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ زمین خالی کرانے کے لئے زبردستی ان کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Woman Taken Away For Not Paying Loan قرض ادا نہ کرنے پر قرض دار کی بیوی کو زبردستی اٹھا لے جانے کا معاملہ
انہوں نے کہاکہ وہ زمین پر قبضہ کرنے کے لئے ہماری فیلی پر حملہ کیا۔اس میں ان کی ماں کرشنا دیوی کو سینے پر گولی لگی ہے جبکہ وجیندر کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ وجیندر کی ماں کو علاج کے لئے اجمیر کے جے ایل این اسپتال لایا گیا ہے۔
وجیندر نے مقامی تھانے میں حملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرائی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں ملوث لوگوں کی تلاش جا رہی ہے۔Elder woman injured In Firing In Ajmer