ETV Bharat / state

راجستھان میں بھی نظر نہیں آیا ذی الحجہ کا چاند

ذی الحجہ کے چاند کی شرعی تصدیق نہیں ہوئی لہذا یکم اگست کو ملک بھر میں عید الاضحی منائی جائے گی۔

راجستھان میں عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:42 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے ساتھ ساتھ ریاست راجستھان میں بھی عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

منگل کی شب کو دارالحکومت جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد میں مفتی امجد علی، شہر مفتی جاکر نومانی سمیت دیگر مسجد کمیٹی کے لوگ موجود رہے ہیں لیکن یہاں پر چاند کے دیدار نہیں ہوسکے، اس لئے سنٹرل ہلال کمیٹی کے سربراہ چیف قاضی خان عثمانی کی جانب سے چاند نظر نہیں آنے کا اعلان کیا گیا۔

اسلامی برس کے آخری ماہ ذی الحجہ کی 10 تاریخ کو منایا جانے والا عیدالاضحیٰ کا تہواریکم اگست کو عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا، بدھ کی روز چاند رات ہو گی اور جمعرات کو یکم تاریخ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

راجستھان میں عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کا اہتمام

ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

وہیں اگر گزشتہ شب منگل کو اسلامک برس کے آخری ماہ کا چاند نظر آتا تو یہ تہوار 31 جولائی کو منایا جاتا لیکن منگل کے روز چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے اب یکم اگست کو ہی یہ تہوار منایا جائے گا۔

اس مبارک اور مقدس ماہ کے چاند کا دیدار کرنے کے لئے کثیر تعداد میں عوام اپنے گھروں کی چھتوں پر نظر آئی لیکن بادل ہونے کی وجہ سے چاند کا دیدار نہیں ہو سکا۔

دارالحکومت جے پور میں چاند نظر نہیں آنے کی صورت میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی جانب سے شہادت آنے کا بھی انتظار کیا گیا لیکن جب کہی سے شہادت نہیں آئی تو ہلال کمیٹی کے سربراہ اور قاضی خالد عثمان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے اب یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منایا جائے گا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر ہیں سمجھ داری کے ساتھ نماز ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.