راجستھان: جے پور میں عید الاضحیٰ کاتہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر جے پور کی عید گاہوں، درگاہوں اور مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ نماز کےے بعد لوگوں نے ملک سمیت دنیا بھر میں امن و سکون کی دعائیں مانگی۔ دوران نماز باران رحمت کا نزول بھی جاری رہا۔ Eid ul Adha 2022
نماز کے بعد لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جس طرح سے ملک میں ماحول چل رہا ہے اس کے مدنظر ملک بھر میں امن و امان اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئی نیز انہوں نے ایکدوسرے کو عید الالضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ اس دوران پولیس کا سخت بندوبست بھی دیکھا گیا۔