ETV Bharat / state

Sajid Khan Visit Ajmer Sharif Dargah امیتابھ بچن کے ہمشکل ساجد خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے

بالی ووڈ کے مشہور و معروف سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ہم شکل ساجد خان اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے, جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کئے۔

امیتابھ بچن کے ہمشکل ساجد خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 6:28 PM IST

امیتابھ بچن کے ہمشکل ساجد خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے

اجمیر: بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ہم شکل ساجد خان نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے دربار میں حاضری دی۔ بگ بی کے نام سے مشہور اس جونیئر آرٹسٹ ساجد خان نے خواجہ صاحب کے مزار پر عقیدت کی چادر پیش کی اور اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔

میڈیا سے بات چیت میں ساجد خان نے بتایا کہ ہمیشہ وہ اجمیر اکثر و بیشتر آتے رہے ہیں۔اجمیر والوں نے خواجہ صاحب کے کرم سے انہیں خوب عزت افزائی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ملک بھر میں پروگرام مل رہے ہیں۔ اسی طرح انہیں بھوجپوری فلموں میں اداکاری کی صلاحیت کا لوہا منوانے کا موقع ملا ہے۔ حضرت خواجہ غریب نواز کے کرم سے بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن سے انہیں ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Thousand Feet Long Tiranga اجمیر شریف کی درگاہ پر دنیا کی سب سے بڑی ترنگا چادر پیش کی گئی

جونیئر امیتابھ بچن نے کہا کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں بن مانگی مراد ملتی ہے۔خواجہ صاحب کا کرم ہمیشہ بنا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امیتابھ بچن کے ہم شکل ہونے پر انہیں ملک بھر میں خوب عزت ملتی ہے ۔انہیں لوگ اپنے پروگراموں میں بھی بلاتے ہیں۔ اجمیر درگاہ میں جونیئر امیتابھ بچن ساجد خان کا رستم گھوسی اور درگاہ کے خادم قاضی سید علیم الدین چشتی نے استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.