ETV Bharat / state

Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 12:19 PM IST

ڈونگر پور علاقے میں واقع درگاہ حضرت دیوان شاہ بابا کے خدمت گزار ایم ایم بی گروپ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک سے قبل 300 ضرورت مندوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ ادارے نے کہا کہ انسانیت کی خدمات کرنا ہی اصل عبادت ہے۔ اس کے لیے جذبہ ضروری ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل 300 ضرورت مندوں کو راشن تقسیم

ڈونگر پور:ریاست راجستھان کے ڈونگر پور میں ایم ایم بی گروپ کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل 300 ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ڈونگر پور علاقے میں واقع درگاہ حضرت دیوان شاہ بابا کے خدمت گزار ایم ایم بی گروپ کے چیئرمین نور محمد کے مطابق ہر سال رمضان المبارک سے قبل ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کیا جاتا ہے۔

سنہ 2007 سے آج تک ایم ایم بی گروپ کی جانب سے خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کی گذشتہ سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کی آمد سے تین روز قبل تین سو خاندانوں کو مفت راشن فراہم کیا گیا۔ اجتماعی طور پر گروپ کی جانب سے پندرہ ہزار آٹھ سو ضرورت مند خاندانوں کے درمیان راشن تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ضرورت مندوں میں کھانے پینے کی اشیا ایم ایم بی گروپ کے دفتر میں منعقد پروگرام کے دوران تقسیم کی گئیں جس میں سیاستدان اور ضلع انتظامی افسران کے علاوہ سماجی کارکنان بھی شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan International Expo راجستھان انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز بیس مارچ سے

ریاست راجستھان کے سابق وزیر درجہ حاصل اسرار احمد کے مطابق ایم ایم بی گروپ تمام مذاہب کے لئے ایک بہترین خدمت خلق کا سہارا بن کر سامنے آئی ہے۔ گروپ کی جانب سے غریب اور ضرورتمندوں کی ضروریات پورے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت میں غریب خاندان اس راشن کو حاصل کرنے کے بعد لوگوں نے ایم ایم بی گروپ کی کامیابی کے لئے دعاکی ۔سمتقبل کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کی۔اس پروگرام کی نظامت وکرانت چوبیسا نے انجام دی،نذیر محمد , شیر محمد مقرانی, سنجے شرما, بابو لال پرجاپت , عبدالحفیظ, جانتی لال, اشوک جین سمیت دیگر خصوصی مہمانوں کا استقبال بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.