چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور پرکاش گپتا نے بی ایس پی کی جانب سے دائر عرضی کا نمٹارہ کرتے ہوئے نوٹس خصوصی ایلچی کے ذریعے جیسلمیر کے ضلع جج کو بھیجنے کی ہدایت دی۔ ضرورت پڑنے پر وہ پولیس افسر کی مدد لے سکیں گے۔
علاوہ ازیں یہ نوٹس راجستھان پتریکا کے باڑمیر اور جیسلمیر ایڈیشن میں بھی شائع کروانے کی ہدایت دی جہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بی ایس پی کے چھ اراکین اسمبلی کے ٹھہرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
عدالت نے ایک جج پر مشتمل بینچ کو چھ بی ایس پی اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل کرنے کے اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کے فیصلے پر روک لگانے کے معاملے درخواست پر 11 اگست کو شنوائی کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جئے پور : پروڈکشن وارنٹ پر سنجے جین گرفتار
بی ایس پی نے عرضی دائر کی ہے جس میں کیس کے عدالت میں ملتوی رہتے اس کے چھ اراکین اسمبلی کو فلور ٹسیٹ میں ووٹنگ کرنے پر روک لگانے کی گذارش کی گئی ہے۔ 18 ستمبر سنہ 2019 کو چھ بی ایس پی اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کے اسمبلی اسپیکر کے فیصلے پر شنوائی کے لیے بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور کی عرضی کو عدالت نے خارج کرکے نئی عرضی دائر کرنے کی ہدایت دی تھی۔
بی ایس پی کی جانب سے نئے سرے سے عرضی دائر کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کے جیسلمیر میں ایک ہوٹل میں رکھنے کے سبب نوٹس پر عمل درآمد نہیں ہو پا رہا تھا۔