ریاست راجستھان کے جودھ پور میں واقع مولانا آزاد یونیورسٹی میں موجودہ وقت میں 13 ہزار سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مولانا آزاد یونیورسٹی کے عہدے داران نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ Members of Maulana Azad University visited Ajmer Sharif Dargah
مارواڑ مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والی مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید جمیل کاظمی نے کہا کہ 'سوسائٹی کے صدر محمد عتیق احمد کی سرپرستی میں مسلم طلبہ کے لیے اعلی ترین فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ زمینی سطح پر رہ کر معاشی طور پر پسماندہ طلباء کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔' Syed Jamil Kazmi on Backward students
انہوں نے بتایا کہ 'اقلیتی خواتین کے لیے مختلف پروگرامز بھی چلائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بھی تعلیم سے جوڑا جا سکے۔' Different programs for minority women in Rajasthan
سوسائٹی کے چیئرمین محمد عتیق احمد کے مطابق یونیورسٹی میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن کے ساتھ ساتھ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جودھ پور میں جلد ہی اقلیتوں کے لیے ایک ریسرچ سینٹر بھی کھولا جائے گا جس سے طلباء کی تعلیم میں آرہی دشواریوں کا پتہ لگایا جا سکے گا۔' Research Center for Minorities in Jodhpur
مارواڑ مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد عتیق احمد اور ممبر صابر علی کے ساتھ مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر جمیل کاظمی کا اجمیر شریف درگاہ میں غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے سید عمران چشتی اور سید گلفام چشتی نے استقبال کیا اور ان کی دستار بندی کی۔