محرم الحرام کی چار اور پانچ تاریخ کو پاکستان کے پاکپتن شریف میں بابا فرید چشتی کا عرس منایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کی جو عقیدت مند پاکستان نہیں جا سکتے، وہ اجمیر شریف بابا فرید کے چلّہ شریف پر حاضری دے کر عرس میں شرکت کرتے ہیں۔
اجمیر حضرت خواجہ غریب نواز کی آستانہ کے قریب ہی بابا فرید کا چلّہ ہے، جو سال میں ایک مرتبہ صرف 72 گھنٹوں کے لیے ہی کھولا جاتا ہے۔
ضلع انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی اس عرس کا انتظام کرتے ہیں جسے مینی عرس بھی کہا جاتا ہے۔
لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ اجمیر شریف میں بابا فرید کے عرس کی رسم تو ہوگی، لیکن زائرین کی شرکت پر پابندی رہے گی۔
مزید پڑھیں:
عرس کے انعقاد پرتذبذب
بات صرف بھارت کی ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی بابا فرید کی درگاہ میں عام زائرین پر پابندی لگ گئی ہے اور درگاہ تک آمد و رفت راستہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بابا فرید کے عقیدت مند نہ بھارت میں اور نہ پاکستان میں ان کے عرس میں شرکت کر سکیں گے۔