ETV Bharat / state

عرس سے قبل اجمیر درگاہ میں ترقیاتی کام

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 2:26 PM IST

راجستھان کے اجمیر میں واقع عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 808 ویں سالانہ عرس شروع ہونے سے قبل درگاہ میں کئی ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔

Development work in Ajmer Dargah before Urs
عرس سے قبل اجمیر درگاہ میں ترقیاتی کام

درگاہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق درگاہ کے نظام گیٹ کے بعد شاہجہانی گیٹ اور انجمن کے دفتر کے سامنے چھتری گیٹ کو چوڑا کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

Development work in Ajmer Dargah before Urs
درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ

ان دونوں دروازوں کی چوڑائی کم ہونے سے کے سبب زائرین کو خاص طور پر عرس کے دوران کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسی کے پیش نظر درگاہ کمیٹی نے انجمن کے ساتھ رضامندی سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے دونوں دروازوں کو چوڑا کرنے کا کام شروع کیا ہے اور اسے عرس کے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان اور انجمن کے سکریٹری وحید حسین انگارا پہلے ہی دونوں دروازوں کا معائنہ کرکے باہمی اتفاق قائم کر چکے ہیں کہ عرس سے پہلے ہی اسے مکمل کرا لیا جائے گا۔

اسی طرح درگاہ کمیٹی نے طویل عرصے سے التوا میں پڑے درگاہ کے سوله كھمبا واقع زمین پر زائرین کی سہولت کے لیے بیت الخلا کی تعمیر کا کام بھی شروع کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ غریب نوازؒ کا 808 واں سالانہ عرس رجب ماہ کا چاند نظر آنے پر شروع ہو جائے گا لیکن اس سے پہلے چاند دکھائی دینے پر آئندہ 19 یا 20 فروری کو سالانہ عرس کا جھنڈا چڑھائے جانے کی بھیلواڑا کے گوری خاندان کی طرف سے روایتی انداز میں رسم ادا کی جائے گی اور جھنڈوں کی رسم کے ساتھ ہی اجمیر شریف میں عرس میں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Intro:Body:

dfffffhgdh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.