راجستھان حکومت 24 فروری کو بجٹ پیش کرے گی، اس بجٹ کو لے کر اقلیتی طبقے کے لوگ کیا کچھ چاہتے ہیں اس بات کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے مسلم تنظیموں کے عہدیداران کے سے بات چیت کی۔
اس سلسلے میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے کا کہنا ہے کہ راجستھان میں اردو کا خستہ حال نظر آ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقلیتی طبقے کو لے کر انتخابی منشور میں کافی زیادہ وعدے کیے جاتے ہیں، لیکن ان کو عملی جامہ نہی پہنایا جاتا ہے۔
راجستھان میں اردو کو لے کر کافی احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اس لئے ہم بجٹ میں راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اردو کو لے کر کوئی خاص اعلان کیا جائے تاکہ اردو سے جو بچے پڑھائی کرتے ہیں ان کا مستقبل بہترین ہو سکے کے۔
وہیں کربلا علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارا جو علاقہ ہے مسلم اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں پر کوئی بڑا ہسپتال موجود نہیں ہے، اس لیے ہم حکومت راجستان سے یہ مطالبہ کریں گے کہ اس بجٹ میں کربلا علاقے میں ایک ہسپتال بنانے کا اعلان کیا جائے۔
بہر حال جو مطالبات مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے کیے گئے ہیں، ان کی جانب توجہ دی جاتی ہے یا نہیں، بجٹ پیش ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔