خواجہ صاحب کی بارگاہ میں قومی یکجہتی کا پیغام عالم کرنے کے لیے پہنچے صادق حسینی نے آستانہ شریف کی زیارت کی اور ملک کی سلامتی کی دعا مانگی۔
انہوں نے درگاہ کے خادموں سے ملاقات کر کے سید و سادات کے حوالے سے امت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے لیے اتحاد کا پیغام دیا۔
انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مفتیان کو ہر بات پر فتویٰ جاری نہ کرنے اور آپسی اختلافات کو ختم کر کے قومی یکجہتی قائم کرنے کا پیغام دیا۔
اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی اور صادق حسینی نے یہ بھی واضح کر دیا کہ عالم اسلام کے دو بڑے فرقے آپس میں مل کر رہیں تو یہ انسانیت کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔
یہی وجہ ہے کی اجمیر درگاہ سے قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔
ڈیلیگیشن میں حسینی کے ساتھ امام جمعہ والجماعت کہ سید اکبر کاظمی اور سماجی کارکن سید رہبر رضا زیدی، سید فرحت، درگاہ شریف پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2020: جموں و کشمیر میں قانونی تبدیلیاں
سید فیضان حسین کو حضرت خواجہ صاحب کے دربار میں دستار اور تبرکات سے نوازا گیا۔ ان سب کو درگاہ کی زیارت سید سرور چشتی نے کرائی اور ملک کی سلامتی کی دعا مانگی۔