خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر زیارت کرنے آئے حیدرآباد کے ایک عقیدت مند نے انا ساگر جھیل میں کود کر خودکشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق عقیدت مند کینسر کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے بعد اس نے اجمیر خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی زیارت کرنے کے بعد انا ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔گنج تھانہ کے ہیڈ کانسٹبل اوم پرکاش نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ رام پرساد گھاٹ چوپاٹی پر صبح چہل قدمی کرنے والے ابھشیک شرما نے ابھئے کمانڈ سینٹر پر اطلاع دی کہ جھیل کے پانی میں ایک لاش تیرتی ہوئی نظر آرہی ہے، جس کے بعد عقیدت مند کی جیب سے ملے آدھار کارڈ سے اس کی پہچان تلنگانہ کے حیدرآباد کے رہائشی عبدل ثنا کےطور پر ہوئی ہے۔
وہیں لاش کو جواہر لال نہرو ہسپتال میں مورچری میں رکھوا دیا گیا ہے۔
پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے وہیں ہیڈ کانسٹبل نے بتایا کہ ثنا کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اس کا علاج بھی چل رہا تھا، درگاہ شریف زیارت کرنے کےلیے اجمیر میں وہ آیا تھا جس کے بعد اہلخانہ سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا، وہیں اہلخانہ کو عبدل ثنا کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے، اہلخانہ کے آنے کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کرکے لاش ان کے حوالے کی جائے گی۔