راجستھان کے اجمیر میں مسلم داؤدی بوہرہ برادری نے آج عیدالاضحی منا رہی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر عالمی وبا کورونا کے قوانین کی پابندی کے تحت اجمیر کے کلاک ٹاور کے قریب بوہرہ کمیونٹی کی طاہری مسجد میں کمیونٹی کے دو افراد نے عیدالاضحی کی نماز ادا کی اور ملک میں امن وامان، خوشحالی ، بھائی چارے کے دوام اور کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی
جماعت سے وابستہ امام عبد القادر نے سب سے اپیل کی کہ وہ کورونا قوانین پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں۔ اجمیر میں اس جماعت کے بہت کم لوگ موجود ہیں۔ کمیونٹی کے حاجی محمد علی بوہرہ، شبیر بوہرہ اور سراج بوہرہ نے عید کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی کے لوگ بھی فون کے ذریعے آپس میں ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ یہ سلسلہ پورے دن جاری رہے گا۔
یواین آئی