ETV Bharat / state

Dargah Committee meeting : اجمیر میں درگاہ کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 3:51 PM IST

اجمیر شریف میں درگاہ کمیٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جو مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت آتی ہے۔ جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ Dargah Committee meeting at Ajmer

اجمیر میں درگاہ کمیٹی کی میٹنگ
اجمیر میں درگاہ کمیٹی کی میٹنگ

اجمیر: اجمیر شریف درگاہ کمیٹی نے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ منی عرس یعنی محرم میں اس سال ملک بھر سے آنے والے زائرین کو ہر بار کی بہ نسبت اس برس بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس میٹنگ میں آئندہ منی عرس یعنی محرم کے مہینے میں زائرین کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درگاہ گیسٹ ہاؤس کے میٹنگ ہال میں ممبران جاوید پاریک، سید بابر اشرف نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ صدر رضوی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی جائے گی کہ آنے والے منی عرس یعنی محرم میں بڑی تعداد میں اجمیر آنے والے زائرین کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ کیونکہ محرم میں بارش کا موسم ہوگا اور حضرت بابا فرید رحمتہ اللہ علیہ کا عرس بھی منایا جائے گا، جس میں بڑی تعداد میں زائرین اجمیر آئیں گے۔

اجلاس میں درگاہ کی سیکیورٹی اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Adil Chishti Seek Apology: عادل چشتی نے متنازع بیان سے متعلق معافی مانگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.