ETV Bharat / state

Dargah Committee in Ajmer درگاہ کمیٹی کا خدام کو شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ - عالمی شہرت یافتہ درگاہ اجمیر شریف

درگاہ اجمیر شریف کا نظام اور دیکھ بھال کرنے والی مرکزی حکومت کی تشکیل شدہ درگاہ کمیٹی نے اب خدام کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

درگاہ کمیٹی کا خادم جماعت کو شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ

author img

By

Published : May 12, 2023, 1:14 PM IST

درگاہ کمیٹی کا خادم جماعت کو شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ

اجمیر: ریاست راجستھان میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگاہ اجمیر شریف کی انتظامیہ کمیٹی نے تمام خادموں کے لئے شناختی کارڈ مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ چند دنوں کے اندر ہی اس پر منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی اقلیتیں امور وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ درگاہ کمیٹی نمائندوں کی جلد ہی میٹنگ ہونے والی ہے۔

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کی تشکیل شدہ درگاہ کمیٹی کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کی جون مہینہ سے قبل ہی نئی درگاہ کمیٹی کی تشکیل مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے کر دی جائے گی۔ایسے میں موجودہ درگاہ کمیٹی ممبران درگاہ کے التوا ترقیاتی کام جلد مکمل کر کے نئی کمیٹی میں واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام درگاہ کمیٹی کے ممبران چاہتے ہیں کی درگاہ کمیٹی کی آخری میٹنگ مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ ہو جہاں وہ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

موجودہ درگاہ کمیٹی پر درگاہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خصوصی طور پر ہائی کورٹ کے حکم و ضابط اخلاق کو درگاہ کمیٹی نافذ کرانے میں بے حد جدوجہد کرتی نظر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کی درگاہ کے خادموں کو عدالتی حکم کے مطابق پہچان کر انہیں شناختی کارڈ جاری کئے جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.