ETV Bharat / state

Dargah Anjman انجمن درگاہ کی خانہ بدوشوں کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 4:42 PM IST

اجمیر درگاہ کے علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ اورخانہ بدوشوں کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے عام لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے اس سلسلے میں انجمن سید زادگان نے درگاہ پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمن درگاہ کی خانہ بدوشوں کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت

اجمیر:انجمن کے اراکین حاجی سید احتشام چشتی اور حاجی سید عمران چشتی نے بتایا کہ خانہ بدوشوں نے گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور آئے روز مقامی لوگ اور زائرین ان کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں مقامی کارکنوں کی طرف سے انجمن میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انجمن میں موصول ہونے والی شکایات میں لوگوں کا کہنا تھا کہ رات کے وقت خواتین کے ساتھ چھینا جھپٹی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ مجرمانہ قسم کے خانہ بدوش درگاہ کے علاقے خادم محلہ سمیت آس پاس کے علاقوں میں کوئی بڑا جرم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حال ہی میں ایک خانہ بدوش مجرمانہ قسم کے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جو ایک خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعے میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

چشتی کے مطابق درگاہ پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے ایک ویڈیو اور تصویر دکھائی گئی اور مناسب کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی۔ درگاہ تھانے کے افسر نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں خانہ بدوشوں کے خلاف جلد مہم چلائی جائے گی۔ درگاہ تھانے کے افسر سے ملاقات کے وقت دیگر خادمین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.