ETV Bharat / state

راجستھان: ڈمپر اور کار کا تصادم، 5 افراد ہلاک - سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

ضلع اجمیر کے کشن گڑھ میں بجری سے بھرا ایک ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہو گیا ۔اس سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ڈمپر اور کار کا تصادم، 5 افراد ہلاک
ڈمپر اور کار کا تصادم، 5 افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:45 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع کشن گڑھ میں آج صبح بجری سے بھرا ایک ڈمپر اور کار کی زبردست ٹکر ہو گئی۔

اس سڑک حادثے میں 5 افراد کے موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کشن گڑھ کے روپن گڑھ روڈ پر پیش آیا۔ کار میں سوار تمام افراد ضلع چورو کے رہائشی ہیں۔

ڈمپر اور کار کا تصادم، 5 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ آج صبح قریب تین بجے ہوا۔ واقعے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تمام لاش کو روپن گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے مردہ گھر میں رکھا ہوا ہے۔

اس حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس پی کنور راشٹردیپ بھی موقع پرپہنچے۔ تھانہ روپن گڑھ کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.