ریاست راجستھان کے ضلع ناگور کے ایک گاؤں میں دو دلت نوجوانوں کو شراب پارٹی میں معمولی جھڑپ کے دوران پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیاگیا۔
یہ حادثہ کلیان پورا اور رانی گاوں کے درمیان کا بتایا جا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق شراب پارٹی کے بعد نوجوانوں کے درمیان کسی بات کر لے کر تنازع ہو گیا جس کے بعد پارٹی میں موجود دو دلت نوجوانوں کو لاٹھی دنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا،
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، فی الحال ملزمین فرار ہیں۔