ETV Bharat / state

Curfew lifted up in Karauli after 15 Days: کرولی میں پندرہ دنوں بعد کرفیو ہٹا، بازاروں میں چہل پہل - راجستھان کے کورولی میں کرفیو میں راحت

کرولی شہر میں 2 اپریل کو ہندو نئے سال کے موقع پر نکالی جانے والی بائیک یاترا کے دواران تشدد بھڑک اٹھا۔ جس کے نتیجے میں شہر میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا، جس کے بعد حالات معمول پر آنے کے بعد کرفیو ہٹا لیا گیا۔ Curfew lifted up in Karauli after 15 days

کرولی میں 15 دنوں کے بعد کرفیو ہٹا، بازاروں میں چہل پہل

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 4:30 PM IST

کرولیِ راجستھان: ریاست راجستھان کے کرولی میں کرفیو میں راحت ملنے کے بعد ہر طرح کی دکانیں کھلی ہوئی نظر آئیں۔ کرفیو کے باعث شہر کی خاموش سڑکیں چہل پہل میں تبدیل ہو گئیں، بازار میں ایک پھر سے رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔ وہیں شادی بیاہ کی وجہ سے دکانوں پر کافی ہجوم نظر آیا، جس سے دکاندار بھی خوش نظر آئے۔ Curfew lifted up in Karauli after 15 days یہاں ضلع انتظامیہ نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر میں سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے پولیس فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

کرولی میں 15 دنوں کے بعد کرفیو ہٹا، بازاروں میں چہل پہل

وہیں ضلع کلکٹر انکت کمار سنگھ نے اتوار کو اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کلکٹر نے اپنی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 2 اپریل کو پیش آئے واقعہ کے بعد امن و امان کو بحال کیا جائے اور تمام طبقات سے آپس میں بات کرکے بھائی چارہ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ چارج سنبھالنے کے بعد، ضلع کلکٹر نے ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کمپلیکس کی مختلف شاخوں، عدالتوں، پرسنل اسسٹنٹ آفس، اے ڈی ایم آفس، جسٹس برانچ، ابھے کمان، اسٹیبلشمنٹ آفس، میٹنگ آڈیٹوریم اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.