ETV Bharat / state

کووڈ 19: اجمیر کے بازاروں میں پابندی میں مزید سختی

اجمیر ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے پولیس کا گشت شہر بھر میں بڑھا دیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے بڑھتے معاملہ کو اجمیر شہر میں جدید سختی عائد

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 6:26 PM IST

اجمیر ضلع کلکٹر اور پولیس کپتان نے خصوصی ٹیم کے ساتھ درگاہ علاقے کا جائزہ لیا۔ ویکینڈ کرفیو اور دیگر ضلع سے اجمیر کی سرحد میں داخل ہونے والے لوگوں کو کئی پابندیوں کے ساتھ اجمیر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

کورونا وبا کے بڑھتے معاملہ کو اجمیر شہر میں جدید سختی عائد

اجمیر میں گزشتہ کل سات سو سے زیادہ کورونا متاثرین مریض پائے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کے بازاروں میں پولیس کی بہت سختی دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اور اس کے آس پاس کے مسلم علاقوں کا اجمیر ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت اور پولیس کپتان جگدیش چندر شرما نے جائزہ لیا۔ درگاہ بازار, دھان منڈی, مدار گیٹ, ریلوے اسٹیشن روڈ اور دیگر علاقوں میں سختی سے بازار بند کروانے اور بلاوجہ بازاروں میں گاڑی پر گھومتے لوگوں کی گاڑی ضبط کرنے کی کارروائی انجام دینے کا حکم دے دیا۔

اجمیر پولیس کے مطابق ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمہ کے افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے عوام سے دو گز دوری - منہ پر ماسک لگانے اور اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کی گزارش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.