ETV Bharat / state

راجستھان: ہوٹل، ریستوراں میں شراب کی فروخت کے لیے ہدایات جاری - بھارتی ریاست راجستھان میں اکسائز محکمہ

راجستھان حکومت نے ریاست میں شراب کی خرید و فروخت کے لیے ہدایات جاری کی ہیں، اس دوران سماجی دوری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

شراب کی بکری
شراب کی بکری
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 6:08 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں اکسائز محکمہ کی جانب سے ہوٹلوں اور ریستوراں میں شراب کی فروخت کے لیے گائڈلائنس جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے، تا کہ کووڈ-19 پر قابو پایا جاسکے۔

یہ گائڈ لائنس اکسائز کمشنر چرن ملک نے جاری کی ہیں۔ ہدایات کے مطابق سبھی بار کاؤنٹرز، کرسیاں اور اسٹولس کو سینی ٹائز کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ وسکی اور بیئر کی بوتلوں وغیرہ کو فوڈ گریڈس انفیکٹینٹ کے ساتھ سینی ٹائز کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائنس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آئس کنٹینرس اور ٹرالی کو بھی سینی ٹائز کرنا لازمی ہے، تاکہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔

راجستھان میں کورونا وائرس سے اب تک 15 ہزار 232 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار 910 افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے اب تک 356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.