ETV Bharat / state

Jaipur Bomb Blast Case جے پوربم دھماکے کے ایک ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آج

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 1:05 PM IST

جے پور میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے وقت زندہ بم ملنے کے معاملے کے ایک ملزم نے خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست پر آج عدالت کا فیصلہ آئے گا۔ court judgement on Jaipur Bomb Blast Case

سلسلہ وار بم دھماکے کے وقت زندہ بم ملنے کے کیس میں ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آج

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سنہ 2008 میں سلسلہ وار بم دھماکے میں 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی دوران کوتوالی تھانہ علاقے میں ایک زندہ بم برآمد ہوا تھا۔ زندہ بم ملنے کے معاملے کے ایک ملزم محمد سرور اعظمی نے اب خصوصی عدالت میں بم دھماکوں کے مقدمات کے لیے درخواست دائر کرکے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ درخواست جے پور بم دھماکہ کے ملزمین کو ہائی کورٹ سے بری کئے جانے کے بعد دائر کی ہے۔ اس معاملے کا فیصلہ جمعہ کو عدالت میں سنایا جائے گا۔ محمد سرور اعظمی کے وکیل کی طرف سے داخل کی گئی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جے پور بم دھماکہ سے متعلق دیگر معاملات میں ملزمین کو ہائی کورٹ نے بری کر دیا ہے اور اسے مجرمانہ سازش نہیں مانا ہے۔ ایسے میں سرور پر بھی مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaipur Serial Blast Case جے پور بم دھماکہ معاملہ میں سزائے موت پانے والے چار افراد بری

درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں بھی اسی طرح کی چارج شیٹ، گواہ اور حقائق موجود ہیں۔ ایسے میں اسے ضمانت دی جانی چاہیے۔ درخواست ضمانت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرور خان 14 سال سے جیل میں ہیں اور استغاثہ نے اب تک 156 میں سے صرف 35 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی اور مقدمہ زیر التوا نہیں ہے۔ اس کے ساتھ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کیس کی سماعت مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ اس لیے اسے ضمانت دی جائے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے اس کی مخالفت کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہو سکتا ہے۔ اسی لیے حکومت کی جانب سے اسے ضمانت دینے کی مخالفت کی گئی ہے۔ جے پور بم دھماکے کے دوران جے پور کے کوتوالی تھانے کے علاقے میں ایک زندہ بم برآمد ہوا تھا۔ اگر یہ بم بھی دوسرے بموں کی طرح پھٹا ہوتا تو بہت سے لوگ جان سے ہاتھ دھو سکتے تھے۔ لیکن یہ بم بروقت پتہ لگانے کے بعد برآمد کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.