ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 91 نئے کیسز

راجستھان میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے جبکہ آج صبح جاری کردہ ہیلتھ بلٹین کے مطابق 91 کیسز مثبت پائے گئے اور دو اموات بھی ہوئی ہیں۔

author img

By

Published : May 29, 2020, 1:51 PM IST

Coronavirus: Rajasthan reports two deaths, 91 new cases
راجستھان میں کورونا کے 91 نئے کیسز

ریاست میں 91 نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد 8,158 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل تعداد میں 30 فیصد کا تعلق مائیگرینٹ ورکرز سے ہے اور 2,221 مائگرینٹ مزدوروں میں کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔

سب سے زیادہ کیسز پانچ اضلاع دنگارپور، ناگور، پالی، جالور، راجسمند میں پائے گئے۔ جئے پور میں سب سے زیادہ 1,921 متاثرین ہیں جبکہ یہاں 91 اموات ہوئی ہیں۔

ریاست میں سب سے زیادہ تازہ کیسز جھالاواڑ ضلع میں درج کئے گئے، یہاں کورونا کے 42 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں دارالحکومت جے پور میں 12 کیسز مثبت پائے گئے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق الور میں 2، چورو میں 6، دھول پور میں 5، بیکانیر میں 2 اور اودے پور میں پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ راجستھان میں محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ 3 فہرستیں جاری کی جاتی تھی لیکن اب اعلان کیا گیا ہے کہ ہر روز صرف ایک فہرست ہی جاری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.