ریاست راجستھان میں کورونا وبا کا قہر مسلسل جاری ہے، اجمیر شریف میں کورونامتاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ نے لوگوں کی بے چینی میں اضافہ کر دیا ہے۔
جس کی وجہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے عوام میں بیداری کیلئے مختلف مقامات پر 'کورونا آگاہی بیدار رتھ' مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
اجمیر پولیس لائن علاقے کی راجکیےڈسپنسری سے ڈاکٹر پردیس جئے سنگھنیا نے رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، رتھ پر کورونا وبا سے عوام کو محفوظ رہنے اور خود کی حفاظت کرنے کا پیغام بھی لکھا گیا۔
اس کے علاوہ جگہ جگہ بذریعہ ڈرامہ عوام کو کورونا وبا بیداری پیغام دیا جا رہا ہے۔
وبا سے بچنے کے لیے لوگوں کو سماجی دوری اور صاف و صفائی کے ساتھ ساتھ منہ پر ماکس بھی لگانے کی ہدایت دی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ طبی اعتبار سے معمولی مرض ہونے پر بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔