ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Sharif اجمیر شریف درگاہ کا وضو خانہ منہدم کیے جانے پر تنازع

درگاہ اجمیر شریف میں واقع وضو خانہ کو منہدم کیے جانے کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ خادمین میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ کمیٹی کے اراکین دو حصوں میں منقسم ہو گئے ہیں۔ مخالف گروپ نے کمیٹی کے اراکین کو عدالت میں گھسیٹنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ Uzu Khana Demolished At Ajmer Dargah Sharif

اجمیر شریف درگاہ کے وضو خانہ منہدم کئے جانے پر تنازع

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:57 PM IST

اجمیر :راجستھان کے عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں وضو خانے کو منہدم کئے جانے کے بعد خادمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ کمیٹی کے اراکین کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان خادم ایس ایف امین چشتی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ کمیٹی نے وضو خانے کو منہدم کر دیا ہے۔ درگاہ کمیٹی کی اجازت سے انہوں نے اپنے مہمانوں کی مدد سے وضو خانہ کی تعمیر کروائی تھی۔ وضو خانہ تعمیر کرانے والوں نے کمیٹی کی اجازت لے کر وضو خانے میں فوارے لگوائے تھے۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے چند لوگوں نے اجمیر شریف درگاہ میں اجمیر شریف درگاہ کے وضو خانے کی تجدیدکاری کے ساتھ ساتھ فوارا لگوایا تھا۔ رنگ برنگے فوارا کی وجہ سے وضو خانہ توجہ کا مرکز بن چکا تھا۔ مہاراشٹرا کے نبو بھائی اور ان کی ٹیم نے لاک ڈاؤن 2020 میں کے دوران درگاہ کمیٹی کی اجازت لے کر خوبصورت وضو خانہ کی تعمیر کروائی تھی۔ اس میں رنگ برنگی روشنیوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ کے بلند دروازے پر اٹھارہ جنوری کو پرچم کشائی، غوری خاندان 250 برسوں سے نبھا رہا ہے روایت

امین چشتی کے مطابق اس کی اجازت درگاہ کمیٹی سے لی گئی تھی۔ وضو خانہ بننے کے بعد اسے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر یہ وضو خانہ معذور اور بے سہارا لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ جب وضوخانے کو توڑنا ہی تھا تو پھر بنانے کی اجازت کیوں دی۔ لیکن درگاہ کمیٹی نے بغیر کسی اطلاع کے اسے توڑ دیا جو کہ سراسر غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.